سرینگر،11اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج سی آر پی ایف کی ایک گشتی ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔اس حملے میں سیکورٹی فورسز کے دوجوانوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ٹیم پر صبح 11بج کر 40منٹ پر دستی بم پھینکا۔زخمیوں کو شوپیاں کے ضلع ہسپتال لے جایا گیا ہے۔دہشت گردوں کی پکڑ کے لئے سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی ہے۔